میرے اردگرد میچ فکسر موجود ہوتے تھے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر نےحالیہ دنوں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران پاکستان کرکٹ میں مبینہ میچ فکسنگ سے پردہ اٹھاتے ہوئے بڑے انکشافات کئے.ان کا کہنا تھا کہ کیرئیر کے دوران مجھے کئی بار میچ فکسنگ کی پیشکش کی گئی،’میرے اردگرد بھی میچ فکسر موجود ہوتے تھے لیکن میں نے سوچ رکھا تھا کہ پاکستان کو دھوکا نہیں دینا۔
ان کا مزید کہناتھا کہ سابق فاسٹ باؤلرمحمد آصف نے مجھے بتایا کہ کون کون سے میچ فکس کیے اور کیسے کیے تو میں نے کہا کہ اُس میچ میں تو میں بھی تھا، جس کے جواب میں آصف نے کہا کہ سر آپ ملنگ آدمی ہیں، آپ اپنا زور لگا رہے تھے اور ہم اپنا لگا رہے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.