مہنگائی کی اصل وجہ عمران مافیا کی چوری ہے،مریم اورنگزیب

0

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ مہنگائی کی اصل وجہ عمران مافیا کی نااہلی ،نالائقی اور چوری ہے۔ عمران صاحب نے غریبوں کو لوٹنے والے مافیا پر حکومتی خزانے کا منہ کھول دیا ہے،انہوں نےمزید کہا کہ15سے18 ارب کا پیکج قوم پر ظلم اور دن دیہاڑی ڈکیتی ہے سبسڈی دینے کا اعلان کر کے عمران مافیا نے اپنی چوری کا پول کھول دیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ‏‎ ‏‎حکومت میں بیٹھا چینی اور آٹا مافیا ایک طرف عوام کو لوٹ رہا ہے تو دوسری طرف خزانے پرہاتھ صاف کررہا ہے،،عمران خان نے چینی برآمد پر پابندی اور پھر مہنگی قیمت برقرار رکھ کر ایک ہی مافیا کو بار بار فائدہ پہنچایا۔ایک بار پھر درآمد پر پابندی کا مطلب مافیا ملک میں چینی کی موجودہ زیادہ قیمت ہی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
لیگی رہنما مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 28 جنوری کو پابندی کیلئے کہا، پابندی میں تاخیر جہانگیر، خسرو بختیار کی تجوریاں بھرنے کیلئے کی گئی، فوری نوعیت کے معاملے میں ای سی سی نے 2 ہفتے تاخیر کیوں کی؟‏‎آٹا، چینی غائب، سمگل اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟‏‎چینی اور آٹا باہر بیچ کرجیبیں بھرنے والوں نے حکومت سے سبسڈیز بھی لے لی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: