مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے کو تیار

ہچکولے کھاتی پاکستانی معیشت پرآئی ایم ایف کاایک اور وار،،،عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے ڈومور کا کردیامطالبہ،،،وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو مالیاتی پیکج لینے کے لئے مزید اقدامات کرنے کا کہا ہے۔عالمی مالیاتی ادارےنےپاکستان کی ناکافی ٹیکس آمدن پراظہارتشویش کرتےہوئےاسےبڑھانےکےلیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ حکومت پاکستان بینکوں سےقرض لینےکی شرح کم اور سبسڈیز کا دائرہ مزیدمحدود کرے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر غور کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے کے نقصان کم جب کہ معاشی اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کا بھی کہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کا یہ وار سہہ پائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.