مہنگائی سے ستائی عوام کیلئےتھوڑا سا ریلیف

0

روز بروز بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے اور اس مشکل میں حکومت نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنائی تو سےعوام کوکچھ سکھ کا سانس ملا۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے فی کلو گرام تک کمی کی گئی ہے، جس کے بعد دال چنا کی قیمت 167 روپے فی کلو سے کم ہوکر 160 روپے اور دال مسور کی قیمت 135 سے کم ہوکر 130 روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔
دالوں کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ساتھ گھی کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے جس کے بعد مختلف برانڈز کے گھی کے نرخ 200 سے کم کرکے 172 روپے فی کلو تک کردیئے گئے ہیں ۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: