مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف تاجراورصنعتکار سراپا احتجاج

0

تاجررہنماؤں کاکہناہےکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےآج صنعتکاروں اور تاجروں سمیت ہر طبقہ پریشان ہے اور فیصل آباد کی نصف سے زائد صنعتیں بند ہو چکی ہیں جبکہ باقی بھی آئندہ چند ماہ تک بند ہو جائیں گی جس کی وجہ سے مہنگائی کے بعد بیروزگاری کا نیا سیلاب سب کچھ بہا لے جائے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ کم کئے جائیں،برآمد کنندگان کیلئے زیرو ریٹ کی سہولت بحال کی جائے،ریفنڈز ادا کئے جائیں، خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے اور تاجروں کیلئے سالانہ ٹرن اوور کی سلیب 10کروڑ سے بڑھا کر100کروڑ کی جائے۔
تاجر رہنماؤں نے 30ممبران پر مشتمل مشترکہ ایکشن کمیٹی قائم کر دی جو حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی اور حکومتی نمائندوں کو اپنے مطالبات سے آگاہ کرے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: