مہلک وائرس 6 ماہ میں 3 کروڑ زندگیاں نگل جائے گا

0

اپریل 2018 کو لندن کی میساچوسٹس سوسائٹی اور نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام ملیریا کے حوالے سے ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں بل گیٹس نے خصوصی شرکت کی تھی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے جیسے وہ جنگ کے لیے کرتے ہیں، دنیا کو وبائی امراض سے متعلق سنجیدگی سے سوچنا شروع کردینا چاہیے، خطرناک مرض 6 ماہ میں 3 کروڑ افراد کی زندگیاں نگل لے گی ۔
عالمی سطح پر یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ چین سے شروع ہونے والا اور دنیا میں تیزی سے پھیلتا یہ وہی وائرس ہے جس کا تذکرہ بل گیٹس نے 2018 میں ہی کردیا تھا تاہم مائیکروسافٹ کے بانی نے اس وقت مذکورہ مرض یا وائرس کا نام نہیں بتایا تھا۔
کرونا وائرس نے اب تک چین میں 100 سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنا دیا ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک تین ہزار کے قریب افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں،چینی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ چین کو انتہائی خطرناک صورت حال کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: