مہلک وائرس کے وار جاری۔۔۔

0

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2ہزار691نئے کیسز سامنے آئے،جب کہ مزید 77 مریض انتقال کر گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق مہلک وائرس سے پاکستان بھر میں 2لاکھ34ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں،جب کہ اموات کی تعداد 4,839 ہو گئی ہے۔
سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 96 ہزار 236 ہو چکی ہے،جبکہ 1 ہزار 572 کرونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک 82 ہزار 669 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 884 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 28 ہزار 236 ہو چکی ہے جبکہ اموات 1 ہزار 38 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 557 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 137 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کرونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 841 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 123 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1 ہزار 587 کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 28 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کرونا کے اب تک 1 ہزار 383 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 36 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: