مکی آرتھر نے سرفراز احمد کو اچھا کپتان قرار دیدیا

مکی آرتھر نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں کبھی کوئی ایشیائی ٹیم ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی،سرفراز نے بہت سے مواقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ جنوبی افرفقہ میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوتی ہے، بابر اعظم نے ہر فارمیٹ میں خود کو منوایا، ورلڈ کپ کے لیے کمبی نیشن بنا رہے ہیں، اس حوالے سے چیف سلیکٹر کے ساتھ مشاورت میں ہیں،ورلڈ کپ کے بارے میں انضمام الحق اور میں بہت سے معاملات پر متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بہترین ایونٹ ہے، جس سے بہت سے اچھے کھلاڑی قومی ٹیم کو مل رہے ہیں ۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مائنڈ بنائیں گے کہ کیسے ورلڈکپ میں جانا ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز والے 15 کھلاڑی ہی ورلڈ کپ میں جائیں گے۔مکی آرتھر نے کہا کہ سرفراز سے جو ہوا وہ غلط تھا، انہوں نے معافی مانگی اور انہیں سزا بھی مل گئی، اب آگے بڑھنا چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.