مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل، روح پرور تقریب

مکمہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں کلید بردار کعبہ، منتظمین، سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے ذمہ دار بھی شریک ہوئے۔اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر،طواف اور عبادتوں میں مصروف لاکھوں عازمین نے براہ راست غلاف کعبہ کو تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جبکہ لاکھوں مسلمانوں نے براہ راست تقریب ٹیلی وژن اور انٹرنیٹ پر بھی دیکھی۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہر سال 9ذی الحجہ کو دن کے اوقات میں ہوتی ہے لیکن اس سال انتظامیہ نے غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی تقریب رات کے وقت منعقد کی تاکہ صبح طواف کے لیے آنے والوں کو زحمت سے بچایا جاسکے۔پچاس فٹ طویل اور 35 سے 40 فٹ چوڑے غلاف کعبہ کی تیاری میں 120 کلو خالص سونا،100 کلو چاندی اور 670 کلوگرام خالص ریشم استعمال کی گئی ہے، غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریباً 70 لاکھ سعودی ریال لاگت آئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.