مون سون بارشوں کی جھڑی لگ گئی

0
قدرت ہوئی مہربان،مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا،باغوں کے شہر لاہور میں بارش کے بعد سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں،ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو اور حسین بنا دیا۔ گرمی کی شدت بھی کم ہوگئی،شہر میں مزید رم جھم کا امکان ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔مون سون کی پہلی بارش نے ہی لیسکو کا پول کھول دیا،لاہور میں 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے،،،لوگوں نے رات اندھیرے میں گزاری۔
محکمہ موسمیات نے وسطی پنجاب،خیبرپختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنت نظیر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسیں گے،جموں میں درجہ حرارت انتالیس، سری نگر میں اکتیس،لیہہ میں بیس رہے گا۔
دوسری جانب شہر قائد میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے،کراچی کے نالے صاف نہ ہو سکے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سیلابی صورتحال ہو سکتی ہے،7جولائی کو 40 ملی میٹر بارش متوقع ہے،،تھرپارکر،نگرپارکر،مٹھی میں بھی بارش کا امکان ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: