مولانا فضل الرحمن کےحکومت پرآئین میں تبدیلی کےالزامات

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے مطابق لیگل نوٹس مولانا فضل الرحمن کے مدرسے کے پتہ پر بھجوا دیا گیا، پاکستان پوسٹ کی ارجنٹ میل سروس کے ذریعے بھجوایا گیا، نوٹس بھجوانے اور وصول کروانے کی خصوصی تصاویر بھی بنائی گئی۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مولانا قانونی نوٹس کا جواب دینے کی تیاری کریں، وقت پر نوٹس موصول نہ ہونےکا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ وفاقی وزیر کا مزیدکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر آئین میں تبدیلی کا الزام لگایا، فضل الرحمان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کیا، فضل الرحمان نے فاٹا انضمام کو مقبوضہ کشمیر میں مودی کے غیر آئینی اقدام سے بھی جوڑاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.