مولانا صاحب،عوام سے مسترد ہونے پر انتقام کا بدلہ نہ لیں

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک بارپھرمولانا پرتنقید کے نشترچلادیئے،،،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولاناصاحب1973 کےآئین کےتناظر میں آئینی اصولوں کی پاسداری کریں،مذاکرات کو بےمعنی قرار دے کر اپنے ذہن کی کھڑکیوں کو کیوں بند رکھنا چاہتے ہیں؟،مذاکرات جمہوری عمل کا نام ہے، ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑدیں
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہم کا علاج لقمان حکیم کے پاس بھی نہیں تھا،،،مولانا صاحب! انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تو آپ نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا تھا ؟ آپ کے صاحبزادے نےایم این اے کا حلف کیوں اٹھایاتھا ؟ ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ اور جمہوری نظام کو کمزور کرنےکےسوا کچھ نہیں ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.