مولاناکےآزادی مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمن کے حکومت مخالف آزادی مارچ اور دھرنا کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ بروز بدھ مورخہ 09 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔
درخواست میں مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنے مختص جگہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ شہری کی جانب سے دائر درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری تعلیم، مولانا فضل الرحمن، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.