موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے

فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں۔نئے پاکستان میں ادارے بااختیار اور قانون ما فیا کے چنگل سے آزاد ہو چکا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے۔ سیاسی گراؤنڈ کے بارہویں کھلاڑی مولانا فضل الرحمان ان کی کشتی کیسے پار کریں گے؟جو خود پارلیمان سے باہر ہوں وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے؟
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی ن لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے۔عوام کے مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا لی ہے۔عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں دے دیتے؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.