مودی سرکار کی بھارتی الیکشن میں کامیابی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی پر سوشل میڈیا پرمبارک باد کا پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتاہوں ، مودی کے ساتھ خطے میں امن اور ترقی کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹویٹر پر مودی کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست آپ کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارک باد ،ایک ساتھ مل کر ہم انڈیا اور اسرائیل کی دوستی کو مزید مضبوط کریں گے ، شاباش میرے دوست ۔افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں ان کا کہناتھا کہ نریندر مودی آپ کو عوام کی جانب سے مضبوط مینڈیٹ ملنے پر مبارک ہو، افغانستان کے عوام اور حکومت امن کے قیام اور تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئےتیار ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.