مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹا کر حالات نارمل کرنے کا حکم

بھارتی عدالت بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف،،،،، نئی دہلی میں بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو حکم دیا ہےکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جلد ازجلد حالات نارمل کرنے کےلیے ہر ممکن کوشش کرے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں مودی سرکار کو حکم دیا کہ وادی میں لوگوں کو نارمل زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنماغلام نبی آزاد کو وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے غلام نبی آزاد کو ہدایت کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر کے اصل زمینی صورتحال کے بارے میں عدالت کو رپورٹ کریں۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کا کہنا تھا کہ وادی کے لوگوں کوہائی کورٹ تک رسائی نہ دینے پر تشویش ہے۔ ضرورت پڑی تو خود جموں اینڈ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.