مودی سرکار کا ایک اور وار

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو روکنے میں بُری طرح ناکام ہوگئی اور کشمیریوں کا جذبہ آزادی مدہم کرنے کیلئے بھارتی حکومت کا ہر حربہ الٹ پڑگیا،،،، گورنر راج بھی کشمیریوں کے حوصلوں کو پست نہ کرسکا تو مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے6 ماہ کیلیے صدارتی راج نافذ کردیا

بھارتی حکومت نے گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک کی سفارشات منظور کرنے کے بعد صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ کیا،صدارتی راج کے نفاذ کے دوران عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا تاہم مقبوضہ کشمیر میں عام انتخابات کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں صدارتی راج مزید 6 مہینے کے لیے بڑھایا جاسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.