مودی سرکار سے یاری،،حسینہ واجد کی چوتھی باری؟؟؟

عوامی لیگ کی سربراہ حسینہ واجد کا بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کےزیرقیادت قائم اتحادسےمقابلہ ہے،حسینہ واجد چوتھی بار وزارت عظمیٰ کاعہدہ حاصل کرنےکی دوڑمیں شامل ہیں اور 3سونشستوں والی پارلیمان میں انہیں چوتھی بارحکومت بنانے کیلئے ایک سو اکیاون سیٹیں درکار ہیں۔
عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولنگ سٹیشنز پر 6لاکھ اہلکارتعینات کئے گئے ہیں،مختلف شہروں میں کل شام سےموبائل فون سروس معطل کردی گئی ۔اس سے قبل پُرتشدد انتخابی مہم میں حکومت پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سامنے آتے رہے ۔انتخابات کااعلان کیے جانے کےبعدسےاپوزیشن کے15ہزار سےزائد کارکن گرفتار ہو چکےہیں جبکہ بنگلادیش میں اپوزیشن کے17رہنماؤں کوعدالتوں کی جانب سےنااہل قراردیاجاچکا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.