مودی سرکارکےجھوٹ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ گئی

0

کہتے ہیں جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے،،،یہ بات بی جے پی پر صادق آتی ہے،،،گزشتہ دنوں بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں یہ اعلان کیا تھا کہ کسی کو سی اے اے سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ مجھ سےمل سکتا ہے اور مسئلے پر بات کر سکتا ہے،،،میں انہیں اس مسئلے پر مطمئن کروں گا۔
SOT AMIT SHAH
شاہین باغ میں گزشتہ دو ماہ سے متنارع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنےوالے مظاہرین امیت شاہ کی اس بات کو سچ سمجھ بیٹھے اور انہوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیرداخلہ سے ملنے کا فیصلہ کیا،،ان کا کہنا تھا کہ امیت شاہ سے مل کر اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں لیکن ان سے ملنے ایک دو نہیں بلکہ شاہین باغ میں موجود تمام مظاہرین جائیں گے۔
شاہین باغ کے مظاہرین کی جانب سے اس اعلان کے بعد نئی دہلی پولیس نےامیت شاہ کے گھر جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں بند کردیا اور جب خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے بھارتی وزیرداخلہ سے ملنے کیلئے ان کی رہائش گاہ کی جانب جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا ۔
بھارتی وزیرداخلہ کے گھر جانے سے روکنے پر مظاہرین اور پولیس میں کچھ تلخ کلامی بھی ہوئی،،،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم امیت شاہ کے ٹی وی پر کئے گئے اعلان پر ان سے ملنے آئے ہیں جبکہ پولیس کا موقف تھا کہ وزیرداخلہ کی اجازت کےبغیرکسی کو ان کےگھرنہیں جانےدیا جا سکتا جس پر مظاہرین شاہین باغ واپس لوٹ گئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: