مودی سرکاربھارت کےاندراورباہر بےعزت ہورہی ہے،فواد چوہدری

فاقی وزیر برائےسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دواؤں اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے،مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو تشویشناک ہے،حریت قیادت جیلوں میں ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اوراس کی انتہا پسند سوچ بھارت میں تنہا کھڑی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ،برطانیہ اور امریکا میں پاکستانیوں نے حکومت کا ساتھ دیا ہے،
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا کبھی ظالموں کو یاد نہیں رکھتی۔ مودی کی حکومت آر ایس ایس کی حکومت ہے،نریندر مودی جیسے لوگ گاندھی کے مقابلے میں نہیں کھڑے ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جو کچھ کر رہے ہیں اس کا انجام بہت برا ہوگا، مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.