مودی سرکار،بھارتیوں کےسروں پرپھرسوار؟

بھارتی الیکشن کے آخری مرحلےمیں گزشتہ روز 8 ریاستوں کی انسٹھ نشستوں پر ووٹنگ ہوئی،،،بھارتی میڈیا نے الیکشن مراحل ختم ہونے پر ایگزٹ پول جاری کر دیئے جن میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی جیت کی پیشگوئی کی گئی ہے
ہندی بیلٹ کی ریاستوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کے زیادہ امکانات دکھائی دیتے ہیں جبکہ مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کے قلعے میں بھی دراڑ کے آثار ہیں،جس کے بعد قوی امکان ہے کہ نریندر مودی ایک بار پھر بھارت کے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ایگزٹ پول کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی 300 سے زائد نشستوں کے ساتھ پہلے جبکہ انڈین نیشنل کانگریس دوسرے نمبر پر رہے گی۔بھارتی الیکشن کمیشن 7مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.