مودی حکومت کا متنازعہ اقدام بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے نریندر مودی حکومت کے حکم نامے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نریندر مودی حکومت کے صدارتی حکم نامے کے خلاف پٹیشن ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے دائر کی ہے۔
پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی حکم نامہ غیرقانونی ہے کیونکہ ریاستی اسمبلی سے اس کی منظوری نہیں لی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پٹیشن کی سماعت ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ روز راجیہ سبھا میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا بل پیش کیا تھا، جسے اپوزیشن کی بھرپور تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا،بعدازاں مودی حکومت نے بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اورلوک سبھا سے بل منظورکروالیاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.