مودی آج کا یزید بن چکا ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہاہے، 39 روز سے جاری کرفیو سے مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی آج کا یزید بن چکا ہے،یزیدیت کا یہ دور جلد انجام کو پہنچے گا،عالمی برادری کی خاموشی بڑے انسانی سانحہ کو جنم دے سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر کیلئے اقوام عالم کو خواب غفلت سے جاگنا ہوگا۔
عثمان بزدار نےمزید کہا کہ بھارت جتناظلم کرلے کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکتا، مودی کا نظریہ ہٹلر ازم بھارت کو لے ڈوبے گا، کشمیریوں کا لہو رنگ لائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.