موبائل کی بیماری،،تمام رشتوں پربھاری

واقعہ انڈونیشیا کے صوبے نوسا ٹینگارا کے علاقے مشرقی لمبوک میں پیش آیا۔ جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا جب 25سالہ بیوی الہام کہایانی نے اپنے چھبیس سالہ شوہر” دیدی پرنامہ “سے موبائل فون کا پاس ورڈ مانگالیکن شوہر نے پاس ورڈ بتانے سے انکار کردیا۔اس پر خاتوںِ خانہ غصے سے آگ بگولہ ہوگئی اور دونوں میں کافی تُو تُو میں میں کے بعد بات ہاتھاپائی تک جاپہنچی اس دوران بیوی نے قریب رکھے پٹرول کا کین اٹھا کر شوہر ڈال دیا اور اسے جلاڈالا ایک پڑوسی نے جب یہ منظر دیکھا تو اس نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم اس وقت تک “دیدی پرنامہ” بری طرح جھلس چکا تھا ۔ بعدازاں اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوروز بعد انتقال کرگیا۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.