منی لانڈرنگ کیس!!!

0

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج امجد نذیر چوہدری نے کی،حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیس کے ریفرنس کی کیا صورتحال ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب میں کہا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی.
نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: