منہ زور کرونا پر قابو پانے کیلئے سعودی حکومت کا بڑا اقدام

0
سعودی وزارت داخلہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کئے جانیوالے اعلان کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے کرفیو اور لاک ڈاؤن میں غیر معینہ مدت کے لئے اضافہ کر دیا گیا
سعودی وزارتِ داخلہ کی ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرفیو میں مزید اضافہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے کیا گیا ہے، لوگوں کو چاہئے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے، شہریوں اور غیر ملکیوں کی صحت اورسلامتی کی خاطر 23 مارچ کی شام سے مملکت بھر میں 21 روز کیلئے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کیا جس کی مدت 14 اپریل کو ختم ہورہی تھی ہا گیا تھا کہ ’کرفیو روزانہ شام سات سے صبح چھ بجے تک 21 دن جاری رہے گا۔
بعدازاں 6 اپریل کو محکمہ صحت کے حکام کی سفارش پر کئی شہروں میں تا حکم ثانی کرفیو 24 گھنٹے کرنے کااعلان کیا گیا جن میں ریاض، دمام، تبوک، ظہران اور ہفوف، جدہ، طائف القطیف اور الخبر کے علاقے شامل ہیں اور اب کرفیو میں غیرمعینہ مدت کیلئے توسیع کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: