منشیات کیس،رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع

سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی لاہور کی عدالت میں پیشی کے دوران ملنے کے لیے آنے والے ان کے داماد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ کے داماد شہر یار کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات کیس کی لاہور کی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی ٹی وی ویڈیو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دیگر ملزمان کو بھی وکیل کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ رانا ثناء اللّٰہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کر دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.