منشیات سمگلنگ کیس:رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی،جسٹس شاکر حسن نے درخواست کی سماعت کی ،عدالتی کارروائی شروع ہونے پرفاضل جج نے وکیل اے این ایف سے استفسار کیا ،،، کیا رانا ثنااللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے؟وکیل استغاثہ نےعدالت کو بتایا کہ رانا ثنااللہ کے کیس کا تما م ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے ۔
رانا ثنا اللہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے موقع پرکوئی کارروائی نہیں بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے،سیف سٹی کے کیمروں نے ہمارے موقف کو درست ثابت کیا،سیف سٹی کی فوٹیجز کے مطابق رانا ثنااللہ کی گاڑی تین بج کر چونتیس منٹ پر کینال روڈ پرپہنچی،رانا ثنااللہ کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ریکارڈ کاحصہ بنایا گیا ،رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت سیف سٹی کا ریکارڈ آنے کے بعددوبارہ دائر دی ہے۔
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد رانا ثنااللہ کی ضمانت کی اپیل مسترد کردی جس کے بعد رانا ثنا اللہ کو جیل منتقل کردیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.