منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنا اللہ کے ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع

انسداد منشیات کورٹ میں رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،جیل حکام نے رانا ثنا االلہ کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا،پراسیکیوٹر اے این ایف نے رانا ثنااللہ پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست دے دی
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اینٹی نارکوٹکس اور رانا ثناء اللہ کے وکلا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ،،، پراسیکیوٹر اے این ایف نے کہا کہ کیس کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی کس قانون کے تحت کی جارہی ہے، اگر ڈیوٹی جج ٹرائل سن سکتا ہے تو پھر ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی جائے۔
رانا ثنا اللہ کے وکیل نے کہا کہ اس ملک میں عدالتیں نہ ہوں تو یہ لوگوں کو کچا کھا جائیں،، یہ بشیر بوٹا گاما کا کیس نہیں، میرے موکل ریاست کی نمائندگی کرتے ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیجز کے بعد سچ ثابت ہوا ہے،باقی تو یہاں جنگل کا قانون ہے۔
انسداد منشیات عدالت لاہور نے رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 18 اکتوبر کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا اورعدالت نے رانا ثنااللہ پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.