ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،کہیں برفباری

کراچی سے کشمیر تک موسم ابرآلود،،،،پنجاب،خیبرپختونخواہ اورسندھ کے مختلف علاقوں میں سرمئی بادلوں کا راج،آزاد کشمیر کے شمالی اضلاع میں بارش اور برفباری،،،وفاقی دارالحکومت میں موسم خوشگوار ہےاور آسمان پر سیاہ بادلوں کا بسیرا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہےکراچی میں گزشتہ رات شروع ہونے والی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، شہر بھر میں ہونے والی بارش سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی، جس سے موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی خوش خبری سنادی کوئٹہ میں بھی وقفے وقفے سےہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی جبکہ بولان، لورالائی، مستونگ، قلات، پشین، قلعہ عبد اللہ، زیارت اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی بادل برسے۔ پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شکر گڑھ، کبیر والا، چیچہ وطنی، میاں چنوں میں بھی ابر رحمت برسا۔ ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ ، لوئردیر ، شمالی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سہانا ہوگیا۔ ملکہ کوہسارمری میں بھی رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غذر شہرمیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ آزاد کشمیر کے شمالی اضلاع میں رات سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے خنکی میں اضافہ ہوگیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.