ملک چھوٹا لیکن بڑاسبق دےدیا!!!۔

نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کی اعلیٰ ترین نشست پرننھے مہمان کی انٹری ہوگئی،،،منظرنیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا ہے جہاں سپیکرنے ڈیڑھ ماہ کے بچےکو گود میں اٹھائے اجلاس کی صدارت کی، بحث کےدوران بچے کے رونے پر سپیکراسے جھولا اور لوریاں بھی دیتے رہے اور دودھ بھی پلاتے رہے۔بچے کو اس کا باپ اپنے ساتھ پارلیمنٹ میں لے آیاتھا جس پرساتھی اراکین نےخوشی کا اظہار کیا۔ہلکی پھلکی کمنٹری کے دوران سپیکر نےکہا کہ اس نشست پرعام طور پر پریزائیڈنگ آفسر براجماں ہوتا ہے لیکن آج یہاں ایک وی آئی پی بھی موجود ہے۔سپیکرنے بچےکے والد کو مبارکباد بھی دی۔واضح رہے کہ نوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا نے اپنی تین ماہ کی بیٹی کے ساتھ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرکے تاریخ رقم کی تھی،،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.