ملک میں کرونا ہوا بے قابو،مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

کرونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگا،ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 264 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 750 سےتجاوز کرگئی۔
وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اب تک ملک بھر میں تین اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک کروناکے264نئےمریض ریکارڈکیےگئے،سندھ میں صورتحال انتہائی خراب ہے،تفتان سے آنے والے187 افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہونے کے بعد صوبے مین متاثرہ مریضوں کی تعداد396تک جا پہنچی۔
اسی طرح پنجاب میں مزید17 کیس سامنے آنے کے بعد کرونا کے مریضوں کی تعداد152 ہوگئی ،بلوچستان میں 103 اورخیبرپختونخواہ میں 31 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 10،گلگت بلتستان میں 55 اور ایک کیس آزاد کشمیر میں رپورٹ ہوا۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے کرونا پر قابو پانے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کی اسکریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: