ملک بھر میں ڈینگی کے وار قابو میں نہ آسکے

ڈینگی کے مریضوں کی تعداد آؤٹ آف کنٹرول،،،ڈینگی کے وار بڑھنے لگے،،،کراچی میں ایک اور شخص ڈینگی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو گیا،،، رواں برس ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی،،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 173 شہری وائرس کا شکار ہوئے،،، کراچی میں اب تک 3ہزار 624 کیسز رپورٹ ہوئے،،،سندھ کے دیگر اضلاع میں رواں سال ڈینگی کے 217 کیس سامنے آئے،،،
خیبرپختونخوا میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 110 کیس رپورٹ ہوئے،،،تعداد چار ہزار ایک سو سترہ ہوگئی،،،پشاور میں مزید چونتیس افرادمیں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،،،جس کے بعد پشاور میں متاثرہ افراد کی تعداد دوہزار سے تجاوز کرگئی،،،صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 203 افراد زیر علاج ہیں۔ راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی،،،متاثرہ افراد کی تعداد 6ہزار 488 ہوگئی جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس ہے۔
لاہور میں بھی ڈینگی بےقابو ہے،،14 نئے مریض سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 172 ہوگئی،،،ملتان میں بھی مزید چھ مریض رپورٹ، متاثرہ مریضوں کی تعداد 121 ہوگئی،،،فیصل آباد میں ڈینگی کے مریض ٹرپل فگر میں داخل،،،الائیڈ ہسپتال میں مزید پانچ مریض داخل، تعداد 104 ہوگئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.