ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری

ڈینگی فرنٹ فٹ پر، انتظامیہ اور محکمہ صحت بیک فٹ پر،،،شہری گھر کی باؤنڈری لائن سے باہر ہسپتالوں کے خصوصی وارڈر میں،،،اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی کے ایک سو پچاس مریض جبکہ پمز میں تین سو پچاس اور سی ڈی اے ہسپتال میں ایک سو پچاس سے زائد مریض زیرعلاج ہیں،،،
راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے شہریوں پر حملے جاری ہیں،،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک سو انتیس شہری ڈینگی کانشانہ بنے،،،مجموعی تعداد7105 تک جاپہنچی،،،ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی اب تک 32 جانیں لے چکا ہے،،،لاہور میں بھی ڈینگی شہریوں کو ڈنگ مار رہا ہے شہر کے مختلف علاقوں سے آٹھ نئے مریض سامنے آچکے ہیں، مجموعی تعداد 218 تک پہنچ چکی ہے۔
کے پی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 87 کیس رپورٹ ہوئے، صوبے میں تعداد 4ہزار522 ہوگئی، پشاور میں مزید 22 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار 80 ہوگئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 70 افراد کوداخل کیا گیا،،،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.