ملک بھر میں ڈینگی وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی

0

ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ڈینگی کا ڈنک تیز، مچھر کی افزائش کو روکنا حکومتی اداروں کے لیے چیلنج بن گیا۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید 134 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔پنجاب میں بھی ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی گزشتہ 24گھنٹے کےدوران 348 مریضوں میں ڈینگئی وائرس کی تصدیق ہوگئی،،، اسلام آباد میں 198اورراولپنڈی میں 127 ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے،،،جبکہ لاہور 4،اٹک 3،گوجرانوالہ 6،جھنگ اورسیالکوٹ میں2،2کیسز رپورٹ ہوئے ہیںرپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات کیلئے انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں شہر میں سپرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی سپرے مہم کی نگرانی کرے گی، شہر میں رواں ماہ ڈینگی کے 641 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: