!!!ملک بھر میں بارش کی نوید

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم ابر آلود رہا تاہم حیدرآباد، سکھر،میرپور خاص ، تھرپارکر کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، بالاکوٹ، چترال ، پشاور، کوئٹہ ، سبی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب اور کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا میں چند ممقامات پر موسلادھار بارش جبکہ پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد ، راولپنڈی اور پڈعیدن شہرسمیت ملک بھر میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.