ملکی معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر۔۔

ایک اور بڑی سرمایہ کاری پاکستان آنے کو تیار۔۔
سعودی عرب،متحدہ ارب امارات،چین اور قطر کے بعد روس نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا کردیا اعلان۔۔۔
روسی وفد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور روس کے مابین تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق بیشتر امور زیر بحث آئے۔
اس موقع پر روسی کمپنی اور انٹر سٹیٹ گیس سسٹم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ روسی کمپنی پاکستان میں تیل، گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبے میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ روسی کمپنی گیس کی زیر زمین سٹوریج سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ روس کی پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے۔
معاہدے کے تحت روس پاکستان کو روزانہ 500 ملین سے 1 ارب کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا جو سمندری راستے سے پاکستان پہنچائی جائے گی جبکہ پائپ لائن کی تعمیر آئندہ 3 سے 4 سال کے دوران مکمل کر لی جائے گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.