ملکی تاریخ میں ایسی ناکام حکومت نہیں دیکھی،اسفندیار ولی

اسفندیار ولی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے بڑھ کر ناکام حکومت نہیں دیکھی ۔ ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا جس سے مہنگائی کا ایک طوفان ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ اےاین پی سربراہ نے نیب کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سنجیدہ سیاست کا دور ختم ہو چکا ،،اپوزیشن کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،آج احتساب کے نام پر محض نواز شریف اور ان کی فیملی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ موجودہ حکومت کی اپنی کابینہ میں کرپشن زدہ لوگ بیٹھے ہیں جن پر نیب ہاتھ نہیں ڈال رہی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.