ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سےشکست دےدی

0
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 8 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان نے ہوم گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کو ترجیح دیتے ہوئے حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی ٹیم ملتان سلطان کے خلاف 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جیمز وینس اور معین علی نے کیا۔ پہلی اننگز کی طرح پہلی ہی گیند پر ڈیرن سیمی نے وینس کا کیچ سلپ پر چھوڑ دیا۔ تاہم حسن علی نے پہلے اوور کی آخری گیند پر وینس کو پویلین بھیج دیا۔
ملتان سلطانز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان شان مسعود تھے جو وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔ دیگر بیٹسمینوں میں کپتان شان مسعود اور ذیشان اشرف آؤٹ ہوئے، دونوں نے بالترتیب 8 اور 12 رنز کی باری کھیلی۔
ریلی روسو اور خوشدل شاہ نے شاندار باری کھیلتے ہوئے سکور آگے بڑھایا اور 15 اوورز میں 124 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ریلی روسو نے 42 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 43 سکور کئے، پشاور زلمی کی طرف سے وہاب ریاض نے دو، راحت علی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: