ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بنائی گئی فلم کی ریلیز کا اعلان

دنیا کی کم عمرترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’گل مکئی‘ کا ٹریلر یوں تو کئی ماہ قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا تاہم اس کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم اب اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا اور اسے 31 جنوری 2020 یعنی آئندہ ماہ ریلیز کیا جائے گا۔”
بھارتی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی فلم “گل مکئی” کی ہدایات ایوارڈ یافتہ ایرانی نژاد ڈائریکٹر امجد خان نے دی ہیں اور فلم میں ملالہ یوسف زئی کا کردار بھارتی اداکارہ ریم شیخ ادا کرتی دکھائی دیں گی ،،،ملالہ کے والد کا کردار نبھایا ہے نوبل انعام یافتہ اداکار اتُل کلکرنی نےجبکہ اداکارہ دیویا دتہ ملالہ کی والدہ کے روپ میں دکھائی دیں گی ۔
فلم کے جاری کیے گئے ٹیزر ٹریلر میں ملالہ کی ابتدائی زندگی کے دنوں اور افغانستان و پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں طالبان کی جنگ کو دکھایا گیا تھا جبکہ فلم میں مولانا فضل اللہ، بیت اللہ محسود اور صوفی محمد سمیت متعدد طالبان رہنماؤں کو بھی مختصر کردار میں دکھایا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.