ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد اپنے موقف پرڈٹ گئے

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے ایک بار پھر بھارت کو ناں کہہ کرچلتاکردیا،معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹرذاکرنائیک کو بھارت کےحوالے کرنے کی درخواست رد کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاتیر محمد نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کریں گے۔ایک تقریب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارت بے دخلی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت میں اپنے خلاف شفاف مقدمہ چلنے کی امید نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا گزشتہ برس بھی بھارت کی درخواست رد کرچکا ہے۔بھارت میں اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزامات ہیں۔ ملائیشیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو وہاں مستقل رہائش کا اجازت نامہ حاصل ہے۔کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا نے ذاکرنائیک کوملائشیاسےگرفتار کرنےکی جھوٹی خبریں بھی چلائی تھیں جس پراسےشرمندگی اٹھاناپڑی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.