ملائیشیا نےکرونا وائرس کےباعث رواں برس اپنےشہریوں کوحج پرنہ بھیجنےکااعلان

0
عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے باعث رواں برس اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کے حکومتی فیصلے کی تصدیق کی ہے، شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ ملائیشین وزارت صحت، حج زائرین فنڈ بورڈ اور اسلامی امور کی قومی کونسل کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ملائیشین کابینہ کے وزیرڈاکٹر محمد الباقری نے کہا کہ رواں سال حج پر جانے کے خواہش مند تمام ملائیشین شہریوں کی روانگی آئندہ سال تک مؤخرکردی گئی ہے۔ڈاکٹرالباقری کا کہنا تھا کہ شہریوں کو حج پر بھیجنے سے روکنے کا فیصلہ ان کے تحفظ اور صحت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن شہریوں نےحج پرجانے کے لیے براہ راست سعودی سفارتخانے سے ویزہ حاصل کیا ان کو بھی حج پرجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزملائیشیا میں تعینات سعودی سفیر سے اس سلسلے میں ملاقات کی اور انہیں حکومتی فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔
عالمگیر وبا کرونا وائرس سعودی عرب میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس کے باعث سعودی عرب نے بھی غیر ملکیوں کے عمرے پر پابندی عائد کررکھی ہے جب کہ دیگر ممالک کو فی الحاج حج کے معاہدے کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: