ملائشین لڑکی پاکستانی نوجوان کے آگے دل ہار بیٹھی

ملائیشیا کی نوجوان لڑکی نے پشاور آکر پاکستانی لڑکے سے شادی رچا لی ہے۔ ملائیشیا کی رہائشی لڑکی کے والد شانگلہ کے رہنے والے تھے جبکہ اس کی والدہ ملائیشیا کی باسی تھیں۔نورفدیحہ کی پشاور کے نوجوان قاسم علی کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی اوروہ وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔یہ بھی معلومات سامنے آئی ہیں کہ دونوں ایک ساتھ آن لائن کام بھی کرتے تھے تاہم اسی دوران وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے،نور فدیحہ پشتو،انگلش اور ملایا زبانیں روانی کے ساتھ بولنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.