مقیوضہ کشمیر میں عید پربھی جابرمودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات جاری رہے

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں عیدالاضحیٰ پر بھی کرفیو برقرار رکھا گیا۔قابض بھارتی فوج نے مسلمان کشمیریوں کے عیدگاہ جانے پربھی پابندی لگادی،،عید کی نماز کے لیے کسی بڑے اجتماع کی اجازت نہ دی گئی۔ادھر مقبوضہ وادی میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہنگامی حالات کے پیش نظر مزید اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرنا شروع کردی ہیں۔ گندم 65 دن، چاول 55 دن، چھوٹا گوشت 17 دن اور مرغی کا گوشت 1 ماہ کیلئے ذخیرہ کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایل پی جی کا ایک ماہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کا 28 دن تک کا ذخیرہ کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث ادویات اورخوراک کا بحران اب مزید سنگین صورتحال اختیارکررہا ہے،جس سےنمٹنے کیلئے فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.