مقبول بٹ کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

0

مقبوضہ کشمیرمیں معروف کشمیری حریت رہنما محمد مقبول بٹ کے 36ویں یوم شہادت پرآج مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کےچیئرمین سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق کے زیرقیادت حریت فورم،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگرحریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کی ہے۔
مقبول بٹ شہید کی برسی پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے قابض انتظامیہ نےسیکورٹی کےنام پرپابندیاں مزید سخت کردیں،سڑکیں خاردارتاروں اور رکاوٹوں سےبند کردی گئیں جبکہ بھارتی فورسزکی بھاری تعداد تعینات ہے۔
حریت قیادت نے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں سپرد خاک مقبول بٹ کی میت ان کےسپرد کی جائے۔بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11فروری1984ء کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر انکی میت جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دی تھی
دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن 191 روز میں داخل ہوگیا جبکہ دنیا کی سب سے جیل میں تبدیل مقبوضہ وادی میں ساتویں ماہ بھی مواصلاتی رابطے بدستور منقطع ہیں اور گھروں میں قید کشمیریوں کو غذائی قلت اور ادویات کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: