مقبوضہ کشمیر کے حق میں امیرکہ میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں

0

امریکی سینیٹر کوری بوکر نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کررہی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بھارت کی جانب سے یک طرفہ طور پر 5 اگست کو تبدیل کیے جانے کے بارے میں سینیٹر بوکر کا کہنا تھا کہ اہمیت اس بات کی ہے کہ سب ہم آواز ہوں، اس وقت خاموشی اختیار کرناساز باز کے مترادف ہے، جو نہیں ہونے جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینئر سینیٹرزکے ساتھ مل کر کشمیر کے معاملے پر قرارداد لانے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور آزادیٔ اظہار کا حق دیا جائے۔
امریکن سینیٹر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو سنگین نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے اور وہاں جو کچھ ہورہا ہے اس کے بارے میں شفاف صورتحال سامنے نہیں آرہی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کشمیر کے معاملے میں متحد ہوکر ایک آواز سامنے لائی جاسکے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: