مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے پرترکی کا اظہار تشویش

ترک صدر طیب اردگان نے انقرہ میں سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ کشیدگی پر وزیر اعظم عمران خان سے نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے ، جلد اس اہم معاملے پر بھارتی وزیراعظم سے بھی بات کروں گا۔صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام کے باعث مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں جس کے اثرات خطے پر بھی پڑیں گے، اس صورت حال پر تشویش ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے گفتگو میں خطے میں کشیدگی اور تناؤ کے خاتمے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کروں گا۔واضح رہے کہ صدر طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو میں انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.