مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کا اقدام مودی کے گلے پڑگیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں فرانس کے دورے پر ہیں، جہاں ان کی فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون سے ملاقات ہوئی جس میں فرانسیسی صدر نےمودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کیفرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون نے مودی سےملاقات کےبعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان سے مذاکرات کریں اور پاکستان سے مل کرمسئلہ کشمیر کاحل تلاش کریں۔ایمانیوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کشمیر میں عام شہریوں کے حقوق پر توجہ مرکوز رکھے گا، ایل او سی کے اطراف آبادی کے مفادات اور حقوق یقینی بنانا ہوں گے، حالات خراب کرنے سے اجتناب کیا جائے۔صدر میکرون نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان سے بھی بات کریں گے کہ کشمیر کے معاملے پر دو طرفہ بنیادوں پر بات ہونی چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.