مقبوضہ کشمیر میں 3 سالہ بچی کیساتھ زیادتی، دفتر خارجہ کی مذمت

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بانڈی پورہ میں 3 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا دلخراش واقعہ رپورٹ ہوا جو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بھیانک صورتحال بدترین بربریت کی یاد دلاتی ہے، واقعہ پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا گیا، پرامن مظاہرین پرپیلٹ گنز کا بےدریغ استعمال بھارتی مظالم کی عکاسی کرتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.