مقبوضہ کشمیر میں کرونا کے باوجود ظلم کا بازار گرم

0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا،قابض فوج نے 17 گھنٹے طویل آپریشن کیا اور اس دوران نوجوان کو شہید کیا،اس کے علاوہ محاصرہ کیے گئے علاقے سے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیاہے ۔
ضلع شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں غاصب فوج کی کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔بھارتی فوج نے روزہ دار مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن چلائی جس سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی اور کئی زخمی ہو گئے۔ چوبیس گھنٹے میں شہدا کی تعداد3 ہو گئی ہے،بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی بھی لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید نوجوان کی لاش ضلع کے علاقے زینہ پورہ کے اس گھر سے ملی جسے بھارتی فورسز نے دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا تھا۔بھارتی پولیس کے مطابق شوپیاں میں ایک فوجی افسر اور ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: